“ٹیگ ٹیگ” کے اکھاڑے میں

آج ہمیں ایک ایسے کھیل میں پھنسا دیا گیا ہے جس سے سابقہ ہی پہلی بار پڑا ہے اور وہ ہے، بقول شخصے بلاگرز کا پسندیدہ کھیل، “ٹیگ ٹیگ کھیلنا” اور اسے کھیلنے کے لیے ہمیں اکھاڑے میں دھکا دینے کا شرف حاصل ہوا ہے محترم عارف انجم کو۔ بہرحال اب دھکا دیا جا چکا ہے تو کھیلنا پڑے گا۔

تو جناب سب سے پہلے اس کھیل کے قوانین

ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

سوالات اور جوابات

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

سردی گرمی خزاں بہار، چاہے کچھ ہو دفتر آنے کے لیے جرابیں پہننی پڑتی ہیں اور اس وقت سیاہ رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں۔

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

ابھی دفتر پہنچا ہوں اور دفتر میں کام کرنے والی خواتین کی محفل سے بھن بھن کی آوازیں آ رہی ہیں (نجانے کس کی غیبت ہو رہی ہے؟)

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

ہاں وہی ناشتہ! پراٹھہ، انڈہ اور چائے

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

ہممممم آج اندازہ ہو رہا ہے کہ کوئی فلم دیکھے بہت عرصہ ہو گیا ہے، شاید آخری مرتبہ بچوں والی کوئی فلم دیکھی تھی ڈاکٹر ڈولٹل 1

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

مرد کا ایک مرتبہ گھر کے اندر اور عورت کا گھر سے باہر دل لگ گیا تو انہیں پلٹانا سب سے مشکل ہے

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

کمپیوٹر پر نصب کردہ نیا گیم کھیل رہا تھا UEFA Euro 2008

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

یہ سب سے مشکل سوال ہے، اتنی شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے کہ ہر شخصیت پہ دم نکلے۔ بہرحال حکیم الامت علامہ اقبال سے ملنے کی بہت تمنا ہے۔

8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

پرسکون اسی وقت ہوتا ہوں جب غصہ اتر جاتا ہے، ویسے میں بذات خود کوشش نہیں کرتا بلکہ دیگر افراد میرے غصے کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ;)

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

کل رات کو ایک دوست سے

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

بلاشبہ سب سے زیادہ مزا عید الاضحٰی پر آتا ہے۔

کھیل کے قوانین کے مطابق 5 دیگر بلاگرز کو زبردستی اس کھیل میں گھسیٹنا ہے تو میں دھکا دیتا ہوں ان بلاگرز کو:

راہبر، اظہر الحق، راشد کامران، نعمان اور اجمل صاحب

June 19, 2008 09:18 am | بلاگنگ اور ماحولیات

5 تبصرے برائے ”“ٹیگ ٹیگ” کے اکھاڑے میں“

  1. What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » میری کمزوریوں سے فائدہ بتاریخ 21 Jun 2008 بوقت 8:03 am #

    [...] نے ۔ 17 جون کو ضمیمہ والے عارف انجم صاحب نے ۔ 19 جون کو ابو شامل صاحب نے اور 20 جون 2008ء کو اکرام صاحب نے حُکم صارد کیا کہ میں [...]

  2. ماوراء بتاریخ 22 Jun 2008 بوقت 5:39 am #

    پرسکون اسی وقت ہوتا ہوں جب غصہ اتر جاتا ہے، ویسے میں بذات خود کوشش نہیں کرتا بلکہ دیگر افراد میرے غصے کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں :wink:
    ————

    ہاہاہاہا۔ کیا واقعی؟ لگتا نہیں ہے کہ آپ غصے والے ہوں گے۔ :grin:

  3. ابوشامل بتاریخ 23 Jun 2008 بوقت 10:14 am #

    ماوراء صاحبہ! سچ کو بیان کرنے کا عادی ہوں، چہروں پر دوسرا چہرہ لگانے کا نہیں۔ جو حقیقت تھی بیان کر دی، مجھے کبھی کبھار ہی غصہ آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو رج کے آتا ہے۔

  4. يوں نہ تھا ميں نے فقط چاہا تھا يوں ہو جائے » Blog Archive » اب کسے ٹیگوں ؟‌ بتاریخ 24 Jun 2008 بوقت 5:01 am #

    [...] نے ٹیگ کا یہ کھیل شروع کیا اور مجھے ماوراء،  ابوشامل، خرم شہزاد اور محمد وارث صاحب نے ٹیگ کیا اور بدتمیز [...]

  5. آؤ ٹیگ ٹیگ کھیلیں | راہبر کی بیاض بتاریخ 01 Jul 2008 بوقت 12:36 pm #

    [...] سب سے پہلے جہانزیب بھائی نے دعوت دی، اس کے بعد زینب، ابوشامل اور شاہدہ آپی کی طرف سے بلاوا آیا۔ اچھا ہی ہوا کہ میں نے [...]

ٹریک بیک | آر۔ایس۔ایس تبصرے

تبصرہ کریں