اچھا نہیں ہے میر کا احوال ان دنوں
میرؔ کہہ گئے ہیں:
اچھا نہیں ہے میرؔ کا احوال ان دنوں
غالب کہ ہو چکے گا یہ بیمار آج کل
قصہ مختصر یہ کہ جیسے جیسے مئی کے ایام گزرتے گئے اور کراچی کی گرمی کی قیامت خیزی میں اضافہ ہوتا گیا ویسے ویسے طبیعت مضحمل ہوتی چلی گئی اور بالآخر مئی کے آخری عشرے کے ساتھ ہی نزلے اور بخار نے جکڑ لیا اور یوں ہم بلاگ پر کچھ تحریر کرنے سے کم و بیش دو ہفتوں کے لیے محروم ہو گئے۔ ان دو ہفتوں کے دوران بخار ایک مرتبہ اتر کر دوبارہ چڑھا اور طبیعت اس قدر پتلی ہوتی چلی گئی کہ لکھنے لکھانے کے کسی کام کی جانب دل مائل نہیں ہوپایا۔ طبیعت میں گرانی تو اب بھی ہے تاہم حالت پہلے سے بہتر ہے۔ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ دعا کریں اور میری کوشش ہے کہ چند روز میں ہی بلاگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں۔
June 06, 2008 02:55 pm | متفرقات
ساجداقبال بتاریخ 06 Jun 2008 بوقت 5:50 pm #
اوہ۔۔۔سن کر افسوس ہوا۔ اللہ تعالٰی آپکو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے۔ ثم اٰمین
ساجداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..ورڈپریس ہیلپ شیٹ
میرا پاکیستان بتاریخ 06 Jun 2008 بوقت 5:53 pm #
خدا سے دعا ہے کہ وہ آپ کو جلد صحت یاب کرے اور پھر کبھی بیمار نہ ہونے دے۔
راشد کامران بتاریخ 06 Jun 2008 بوقت 9:28 pm #
اللہ آپ کو جلد از جلد شفا اور صحت عطا فرمائے۔ آمین
الف نظامی بتاریخ 06 Jun 2008 بوقت 9:40 pm #
اللہ تعالی آپ کو جلد صھت یاب فرمائیں۔
باسم بتاریخ 06 Jun 2008 بوقت 11:53 pm #
اللہ تعالٰی آپ کو صحت عطا فرمائے
باسم کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..جنونیوں کا میوزیکل جہاد
ماوراء بتاریخ 07 Jun 2008 بوقت 6:30 pm #
یہ گرمی کے دن بہت ظالم ہوتے ہیں ۔ آپ اپنا خیال رکھیں اور دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضرور لیں۔
اللہ آپ کو اس بخار ونزلے سے نجات دلائے۔اور آپ کو مکمل صحت دے۔ آمین
ویسے کہتے ہیں کہ بخار سے تو گناہ بھی دھل جاتے ہیں۔ مجھے زندگی میں 1،2 بار ہی بخار ہوا ہے۔ کبھی ہوتا ہی نہیں۔
فیصل بتاریخ 07 Jun 2008 بوقت 9:45 pm #
اللہ آپکو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے، آمین۔
ماورا، آپکی بات کا مطلب تو یہ بھی نکل سکتا ہے کہ ابو شامل صاحب کے گناہ زیادہ ہو گئے تھے سو وہ بیمار ہو گئے؟
فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..رین لینڈر- ایک اچھا ڈیسکٹاپ کیلنڈر
ابوشامل بتاریخ 09 Jun 2008 بوقت 9:24 am #
عیادت کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ۔ ماوراء کی بات بالکل درست ہے کہ بخار سے گناہ کم ہوتے ہیں البتہ فیصل بھائی کا جواب تو بہت ہی اعلٰی اور برمحل ہے۔ ویسے فیصل بھائی آپ کو کیسے معلوم ہوا؟:wink:
ماوراء بتاریخ 11 Jun 2008 بوقت 3:55 am #
ہاہاہا۔ فیصل ، باخدا میرا یہ مطلب نہیں تھا۔
ابو شامل ، اب آپ کیسے ہیں؟
ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..فٹ بال کھلاڑی:D
ابوشامل بتاریخ 11 Jun 2008 بوقت 8:49 am #
اب الحمد للہ طبیعت بہتر ہے لیکن گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے بے حال کر رکھا ہے
عارف انجم بتاریخ 17 Jun 2008 بوقت 7:20 pm #
آپ کو یہاںپر ٹیگ کردیا گیا ہے۔ پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش نہ کیجئے اور خاموشی سے ٹیگنگ کے مطالبات پر عمل کرڈالیے۔
عارف انجم کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..پرانے کھیل میں ہم بھی شامل