08.29رمضان مبارک
الحدیث
لوگو تم پر عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے ، ایسا مہینہ جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس کے روزے اللہ تعالی نے فرض قرار دیے ہیں اور اس کی رات کا قیام نفل ہے ، جس نے بھی اس مہینے میں نیکی کی وہ ایسے ہے جس طرح عام دونوں میں فریضہ ادا کیا جاۓ ، اور جس نے رمضان میں فرض ادا کیا گویا کہ اس نے رمضان کے علاوہ ستر فرض ادا کیے ، یہ ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت اور درمیان مغفرت اور آخری حصہ جہنم سے آزادی ہے

کوئی متعلقہ تحریر نہیں















تصویر بہت بہت اچھی ہے۔ اتنی اچھی تصویر کی پیشکشی کے لئے ہماری طرف سے شکریہ اور مبارک۔ اور رمضان کی آمد بھی مبارک۔
حیدرآبادی کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ۔۔۔
August 29th, 2008 بوقت 10:10 pm
فہد بھائ بہت پیارا کارڈ بنایا ہے۔ رنگوں کا انتخاب تاثر انگیز ہے۔
August 31st, 2008 بوقت 3:29 pm
آفتاب ظفر کے کام کا تو میں ویسے ہی مداح ہوں
مزید یہ کہ آپ نے اسے نئی جہت سے متعارف کروایا ہے
بہت بہت شکریہ، آپ کو بھی ماہِ صیام مبارک ہو۔
والسلام
September 2nd, 2008 بوقت 11:05 am
حیدرآبادی! پسند کرنے کا بہت شکریہ اور آپ کو بھی اس ماہ مبارک کی عظیم ساعتیں مبارک ہوں۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
شکریہ خاور ! آفتاب ظفر کا یہ اصل فن پارہ بہت رنگین اور خوبصورت ہے، اور میں نے اس کارڈ میں اسے vintage لُک دینے کے لیے رنگوں سے کچھ محروم کر دیا ہے۔ پسند کرنے کا شکریہ۔
مغل صاحب! آفتاب ظفر میرے پسندیدہ مصور ہیں اور میں خود کو خوش نصیب بھی سمجھتا ہوں کہ ان کے کسی فن پارے کو اپنی ناکارہ سی کوشش میں استعمال کروں اور بعد ازاں یہ غم بھی کھائے جاتا ہے کہ اس کا حق ادا نہیں کر سکا۔ ماہ مبارک آپ کو بھی مبارک ہو۔
September 2nd, 2008 بوقت 2:06 pm
[...] کیا ہے۔ اس کے علاوہ ابوشامل کے بلاگ پر بھی ایک تحریر رمضان مبارک ہے جس میں رمضان کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ آرٹ کا ایک [...]
September 2nd, 2008 بوقت 9:41 pm