10.31بلاگرز کے لیے اہم پلگ انز
جب کوئی نیا کھلاڑی بلاگنگ کے میدان میں کودتا ہے تو اس کے کاندھوں پر مسائل کا انبار ہوتا ہے۔ تجربہ کار بلاگرز کے مقابلے میں اپنے بلاگ کو تحریری و تکنیکی اعتبار سے منظم کرنا ہی نئے بلاگرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اسی چیلنج سے نمٹنے میں اس کا سب سے اہم ہتھیار ثابت ہوتے ہیں “پلگ انز” اور اس سلسلے میں سب سے اہم مسئلہ ہے درست و کارگر پلگ انز کا انتخاب۔ جو آپ کے ساتھ ساتھ قاری کے لیے بھی آسانیاں پیدا کریں۔
اس تحریر کا مقصد یہ ہے کہ نوآموز بلاگرز کو ان اہم پلگ انز سے متعارف کرایا جائے جن کا استعمال کسی بھی بلآگ کے لیے اہم ہوتا ہے۔
بلاگنگ کی دنیا میں تھوڑا وقت بِتانے کے بعد آپ کی چند تحاریر ایسی ہوتی ہیں جو دیگر کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ نئی تحاریر کے باعث گمنام ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں۔ لیکن اس اہم پلگ ان کے استعمال کے ذریعے آپ اپنے نئے قارئین کی توجہ اپنی مقبول ترین تحاریر کی جانب کھینچ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے بلاگ کا کوئی قاری کسی موضوع پر آپ کی تحریر سے متاثر ہوتا ہے تو اس قوی امکان ہے کہ وہ اسی موضوع پر آپ کی دیگر تحاریر بھی پڑھنا چاہے گا۔ اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا یہ پلگ آپ کے قاری کو مزید تحاریر پڑھنے کا موقع دےگا۔
3- Sociable
آپ کی تحاریر کو بیرونی نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے پھیلانے کا کام انجام دینے کی سہولت دینے والا یہ پلگ ان آپ کی ہر تحریر کے نیچے ننھے منے بٹن ڈال دے گا۔ اس کا کنٹرول مکمل طور پر آپ کے ہاتھ میں ہوگا اور آپ اپنے ایڈمن پینل سے اپنی مرضی کی سائٹس شامل اور حذف کر سکتے ہیں۔
آپ کی کسی تحریر پر ہوئے ہوں قارئین کے گرما گرم تبصرے تو قارئین کا حق ہے کہ وہ تحریر پر تازہ ترین تبصروں کے بارے میں حاصل کریں فوری آگاہی، تو اس کا ایک آسان راستہ ہے یہ پلگ اِن۔ اس کے ذریعے کوئی بھی صارف تبصروں کے لیے subscribe ہو سکتا ہے جس کا مطلب ہے جب بھی کوئی آپ کی تحریر پر تبصرہ کرے گا اسے مطلع کر دیا جائے گا اور اس سے تحریر پر مزید تبصروں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
5- WP-Pagenavi
ورڈ پریس کی ڈیفالٹ pagination اتنی شاندار نہیں ہوتی، جتنی اس ننھی منی پلگ ان کے ذریعے ہو جاتی ہے۔
6- Akismet
یہ پلگ ان آپ کے بلاگ پر ہونے والے بیشتر اسپیم پیغامات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپ کو اسے اپنے بلاگ پر ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ایک API key کی ضرورت ہوگی جو آپ wordpress.com پر سائن اپ ہونے کے بعد حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی تحریر میں پختگی تحریر کے ساتھ ساتھ متعلقہ تصاویر اور روابط ڈالنے سے ہی آتی ہے۔
وکیپیڈیا کو کسی بھی موضوع پر ربط کے لیے اہم سائٹ کا درجہ حاصل ہے اور اس پلگ ان کے ذریعے آپ جس لفظ کو ربط بنانا چاہیں اس کے گرد
ڈال دیں۔
اس طرح بننے والا ربط قاری کو براہ راست وکیپیڈیا پر لے جائے گا۔
8- WP-Stats
آپ کے بلاگ پر روزانہ کتنے صفحات دیکھے جاتے ہیں؟ یہ آپ کے بلاگ کی مقبولیت کی بنیاد ہے۔ تبصرہ جات اور ملاحظات بلاگنگ میں حوصلہ افزا اور حوصلہ شکن حیثیت رکھتے ہیں اور یہی آپ کو نئی تحاریر لکھنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ اس پلگ ان کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ روزانہ کس کس ویب سائٹ سے آپ کے بلاگ پر کتنے ملاحظات ہوئے؟ کون کون سے ربط پر کلک کیا گیا؟ اور مختلف سرچ انجنز پر کون کون سے الفاظ کے متلاشی آپ کے بلاگ تک پہنچے۔
9- WP-Grins
اس پلگ ان کے بارے میں اتنا ہی کہنا کافی ہے
10- commentluv
تبصرہ کرنے والے قارئین کے بلاگ سے آخری تحریر ظاہر کرنے والا پلگ ان۔ صرف activate کریں اور یہ تیار۔
میرے خیال میں یہ وہ 10 بنیادی پلگ انز ہیں جنہیں نئے صارفین کو ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ میں کیونکہ خود نیا بلاگر ہوں اس لیے میری رائے قطعی اہمیت نہیں رکھتی اس لیے پرانے بلاگرز اس میں مزید پلگ انز شامل کرنا چاہتے ہیں تو تبصروں میں یا جوابی تحریر میں ضرور کر سکتے ہیں۔
کوئی متعلقہ تحریر نہیں























شکریہ قبلہ مجھے
کی تلاش تھی..
مکی کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..تھیم کی تبدیلی
October 31st, 2008 بوقت 3:47 pm
thx, for naming my plugIn
if your speaking english and are willing to help me I could translate “Better-Wiki-Links” into your language.
Bass-Blogger کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..Das Grauen hat vier Saiten…
October 31st, 2008 بوقت 4:06 pm
بہت اعلٰی بھائی صاحب
ایک دو تو یقینا آج ہی اپنے بلاگ میں “مَنڈ” دُوں گا
October 31st, 2008 بوقت 5:10 pm
پاپولر پوسٹ والا پلگ ان ہمیںبہت پسند ہے مگر یہ ہمارے بلاگ کی اپ لوڈنگ سپیڈ کو کم کر دیتا ہے۔ اگر کسی کے پاس اس کا حل ہو تو بتائیں۔
میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..کھیل کھیل میں
October 31st, 2008 بوقت 7:14 pm
بہت اہم معلومات ہیں۔۔ وکی پیڈیا والا پلگ ان تو بہت ہی کارآمد ہے ۔ اتنی اہم معلومات کے لیے شکریہ۔۔
راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..براؤزر ہوگا، بادل ہوگا۔۔
October 31st, 2008 بوقت 11:06 pm
بہت خوب۔
November 1st, 2008 بوقت 5:07 am
Ammar, you can help translating wiki link plugin into Urdu, the author is personally offering. I suggest contact him personally in this regard.
دوست کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..جرم
November 1st, 2008 بوقت 9:42 am
ops I thought its Ammar’s blog
دوست کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..جرم
November 1st, 2008 بوقت 9:44 am
زبردست ۔ اچھی کولیکشن ہے۔
پاکستانی کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا!
November 1st, 2008 بوقت 10:11 am
[...] شامل نے اپنی تحریر “بلاگرز کے لیے اہم پلگ انز” میں چند ضروری پلگ انز کے بارے میں لکھا ہے، جس سے نئے [...]
November 2nd, 2008 بوقت 2:11 am
تمام احباب کا بہت شکریہ۔
اس میں مزید پلگ انز بھی شامل ہو سکتے ہیں جنہیں اگلی بار کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں۔
November 3rd, 2008 بوقت 10:50 am
بھائی عمدہ ہے آئندہ کے لیے کچھ پلگ انز مزید جیسے کے
All in One SEO Pack
Google XML Sitemaps
Quotes Collection
WP-EMail
WP-Polls
WP-Print
شامل کرلیں کافی اچھی چیزیں ہیں
عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..بلاگرز تحریک
November 4th, 2008 بوقت 7:14 am
بہت شکریہ عبد القدوس۔
November 4th, 2008 بوقت 4:26 pm
اتنا خوبصورت بلاگ ـــــــــ سبحان اللہ
فہد بھائی یہ آپ ہی کا خاصہ ہے اور عمار بھائی نے ترجمہ بھی خوب کیا ہے
اور یہ تھیم کونسا ہے
November 12th, 2008 بوقت 1:22 pm
ازراہِ کرم اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا ایڈریس اپ ڈیٹ کر لیجیے۔
November 12th, 2008 بوقت 9:09 pm
بہت عمدہ
میں بھی بلاکنگ کے میدان میں نیا نیا کودا ہوں ۔ ۔ امید ہے آپ رہنمائی کرینگے ۔
November 13th, 2008 بوقت 1:51 pm
پسند کرنے کا شکریہ شاکر القادری صاحب۔ یہ ایک فرمائشی تھیم ہے، اگر آپ کو درکار ہے تو میں اس کی یہ خصوصیت قربان کرنے کو تیار ہوں کہ یہ صرف میرے بلاگ پر ہے۔
قدیر بھائی، لنک اپ ڈیٹ کر لیا گیا ہے۔ مطلع کرنے کا شکریہ۔
زین! ہم تو خود رہنمائي پر چلتے ہیں لیکن اپنی بساط کے مطابق آپ کی بھرپور مدد کی کوشش کریں گے۔
November 13th, 2008 بوقت 3:29 pm
شکریہ بھائی، اب ہم آپ کو بوقت ضرورت تنگ کرتے رہینگے۔
November 19th, 2008 بوقت 2:00 pm
مجھے یاد تھا ایک بار آپ نے کچھ پلگ انز کے بارے میں لکھا تھا اسی لیے میں سمائلز کا پلگ ان ڈھونڈتے ہوئے یہاں پہنچا ہوں یہ بہت کام کی پوسٹ ہے۔
شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..ملائکہ کا ہمارے ساتھ گزرا وقت
December 24th, 2008 بوقت 8:56 am