اوپن آفس میں نستعلیق ٹائپنگ

2008ء اردو کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اردو کمپیوٹنگ نے اس ایک سال جتنی پیشرفت کی اتنی گذشتہ ایک دہائی میں بھی نہیں ہوئی ہوگی۔ اگر اردو کمیونٹی کے کسی منصوبے کو سال گذشتہ کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا جائے تو وہ بلاشبہ اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ “علوی نستعلیق کا” اجراء ہوگا۔ علوی نستعلیق کا اجراء اردو کمپیوٹنگ میں تقریباً اتنی ہی اہمیت کا حامل کارنامہ قرار دیتا جا سکتا ہے جتنا نستعلیق ٹائپوگرافی کے خالق احمد مرزا جمیل نےنوری نستعلیق کی اشکال بنا کر اشاعت کی دنیا میں انقلاب برپاکر کے انجام دیا تھا۔
گو کہ علوی نستعلیق اردو کمیونٹی کی امیدوں سے کہیں زیادہ اعلیٰ فونٹ ثابت ہوا اوراس نے لینکس میں بھی اتنے شاندار نتائج دیے کہ اس کے تیار کرنے والے بھی حیرانگی میں مبتلا ہوگئے، لیکن سب سے زیادہ افسوسناک و کربناک لمحہ وہ تھا جب اس نے “اوپن آفس” میں مطلوبہ نتائج نہ دیے۔ یوں لینکس کے صارفین اپنے پسندیدہ اوپن سورس ورڈ پروسیسرمیں اس فونٹ کے حقیقی فوائد حاصل نہ کرسکے۔ نتائج مندرجہ ذیل اسکرین شاٹ سے واضح ہیں، جن میں ٹوٹے ہوئے الفاظ کو واضح کیا گیا ہے۔
alvi-screenshot
پھر یہ سکوت “خاموشی” سے ٹوٹا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ جب “جمیل نستعلیق ” نامی فونٹ جاری کر کے نستعلیق ٹائپوگرافی کے بانی احمد مرزا جمیل کو خراج تحسین پیش کیا گیا تو شاید کسی کو معلوم نہ تھا کہ دراصل اوپن آفس کے اس “بگ” کا مسئلہ حل ہوچکا ہے جو مجھ ایسے کئی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث تھا۔
جمیل نستعلیق میں لکھے گئے ایک پیراگراف کے نتائج ملاحظہ کیجیے۔
jameel-screenshot
نستعلیق کے حوالے سے یہ تجربات اوبنٹو لینکس پر کیے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ لینکس کی دیگر ڈسٹروز میں نتائج مختلف ہوں۔ اگر آپ یہ فونٹس ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنکس استعمال کیجیے۔

علوی نستعلیق یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے
جمیل نستعلیق یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

پسندیدہ میں شامل کیجیے، ای میل کیجیے یا پرنٹ لیجیے
  • Digg
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google
  • LinkedIn
  • Live
  • Ma.gnolia
  • YahooMyWeb
  • Print this article!
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • E-mail this story to a friend!
  • TwitThis

کوئی متعلقہ تحریر نہیں



7 تبصرے برائے “اوپن آفس میں نستعلیق ٹائپنگ”

  1. یاسر عمران مرزا کا کہنا ہے:

    میں نے ایک بار اوبنٹو لینکس انسٹال کیا تھا، پھر کچھ مشکلیں آئیں تو اسے چھوڑ دیا، سوچا کچھ عرصہ بعد جب اس میں اور پیش رفت ہو جائیں گی تو استعمال کروں گا، اب انشا اللہ جلد ہی
    شکریہ بھیا

  2. مکی کا کہنا ہے:

    قبلہ اوپن آفس کا کوئی بگ وغیرہ فکس نہیں کیا گیا بلکہ جمیل نستعلیق میں ہی کوئی ایسی خاص بات ہے جو اسے علوی نستعلیق کے مقابلے میں اوپن آفس میں بہتر نتائج دیتی ہے..

    علوی نستعلیق اوپن آفس میں اب بھی مسئلہ کرتا ہے.. جبکہ علوی نستعلیق اس سے کئی درجہ بہتر نتائج دیتا ہے..

    اس میں اوپن آفس والوں کا کوئی کردار نہیں..

  3. مکی کا کہنا ہے:

    غلطی کی درستگی:

    علوی نستعلیق اوپن آفس میں اب بھی مسئلہ کرتا ہے.. جبکہ جمیل نستعلیق اس سے کئی درجہ بہتر نتائج دیتا ہے..

    اس میں اوپن آفس والوں کا کوئی کردار نہیں..

  4. ابوشامل کا کہنا ہے:

    قبلہ مکی صاحب! تو اس ناچیز نے بھی تو یہی عرض کیا ہے کہ علوی نستعلیق اوپن آفس میں درست نہیں دکھائی دیتا جبکہ جمیل نستعلیق کے نتائج بہت شاندار ہیں۔
    شاید تبصرہ دینے میں آپ بہت جلدی کر گئے حضور :)

  5. شعیب صفدر کا کہنا ہے:

    یار علوی نستعلیق ونڈو میں بھی اوپن آفس میں ٹھیک نہیں نظر آتا!!!!

  6. باسم کا کہنا ہے:

    میں نے ونڈوز ایکس پی پر اوپن آفس 3.0 تازہ ورژن میں یہ تمام الفاظ اپنے سیاق و سباق کے ساتھ علوی نستعلیق کے ذریعے لکھے ہیں جو بالکل درست نظر آرہے ہیں۔

  7. ابوشامل کا کہنا ہے:

    یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ چلیں اب اوبنٹو کے تازہ ترین ورژن میں شامل اوپن آفس 3 میں اس کا تجربہ کر کے دیکھیں گے۔

تبصرہ کیجیے۔