01.12بلاگ کے لیے اعزاز
2008ء میں منظرنامہ نے اردو بلاگنگ کی دنیا میں انقلابی قدم رکھا اور جلد ہی اردو بلاگرز کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر اپنی حیثیت تسلیم کروالی۔ اسی سلسلے میں منظرنامہ نے سال گزشتہ یعنی 2008ء کے لیے بلاگ ایوارڈز کا اجراء کیا۔ ایوارڈز کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تین زمروں “بہترین بلاگ”، “فعال ترین بلاگ” اور “بہترین نیا بلاگ” میں تین تین اردو بلاگرز کو نامزد کیا۔
کمیٹی نے اس ناچیز کے بلاگ کو بہترین نئے بلاگ کے زمرے کا حصہ بنانے کے قابل سمجھا۔ یوں دسمبر تک ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ہمارا بلاگ فاتح قرار پایا۔ نتائج کے مطابق بہترین نیا بلاگ کے زمرے میں ڈالے گئے کل 52 ووٹوں میں سے 39 میرے بلاگ کو ملے۔ جس پر میں ان تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے میری اس حقیر سی کاوش کو اس قابل سمجھا۔
بہترین بلاگ کے زمرے میں منفرد طرز تحریر کے حامل راشد کامران صاحب کے بلاگ کو اعزاز عطا کیا گیا جبکہ فعال ترین بلاگ کا اعزاز میرا پاکستان کے بلاگ کو ملا۔
گزشتہ ہفتے منظرنامہ نے تقسیم اعزازات کی ذمہ داری نبھا کر اس سلسلے کو بخیر و خوبی انجام تک پہنچایا۔ یوں ہمارے بلاگ کے لیے یہ دو اعزازات دیے گئے ہیں۔
اعزازات کے لیے گرافکس کی ذمہ داریاں برادر خاور بلال نے انجام دی ہیں جو بلاشبہ ایک بہت باصلاحیت ڈیزائنر اور بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔
آخر میں منظرنامہ کی ٹیم اور ووٹ دینے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ۔
کوئی متعلقہ تحریر نہیں
















مبارکیں ، یہاں پیپنی والا سمائیلی ڈالنا تھا پر نہیں ہے تو
سے کام چلا لیں
اور مجھے خاور بلال صاحب کے بلاگ کا پتا دے دیں تو اپنے بلاگ کا بھی کوئی لوگو ڈیزائن کرنے کی درخواست پیش کر دوں، امید ہے در خور اعتنا سمجھ کر قبولیت کا شرف بخشیں گے
January 12th, 2009 بوقت 6:13 pm
مبارکباد پاء جی
January 12th, 2009 بوقت 6:26 pm
ایک مرتبہ پھر سے مبارک ہو بھائی
January 12th, 2009 بوقت 7:14 pm
مبارک ہو جناب، آپکو اور راشد بھائی کو نہ ملتا تو اور کس کو ملتا۔
یوں لگتا ہے صرف میری رائے ہی لی گئی ہو ایوارڈکیلئے لیکن اور لوگ بھی میری طرحسوچتے ہیںخوشی ہوئی۔
ویسے اگر ایک کیٹیگری غیر فعال ترین بلاگز کی بھی ہوتی تو ناچیز بھی مبارکبادیں وصول کر رہا ہوتا
January 12th, 2009 بوقت 8:33 pm
ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد۔ امید ہے اس سال راشد صاحب کیساتھ مقابلہ جمے گا۔
January 12th, 2009 بوقت 9:14 pm
جناب بہت بہت مبارک ہو!
لگتا ہے انصاف ہی ہوا ہے!
January 12th, 2009 بوقت 9:16 pm
آپ کو مبارک ہو جناب۔ اور بلاگ کی واپسی بھی مبارک ہو۔
January 12th, 2009 بوقت 10:27 pm
ایوارڈ مبارک ہو۔
راشد یہ بلاگ گیاکب تو جو واپسی کی مبارک دے رہے ہو؟
January 12th, 2009 بوقت 11:09 pm
اصل میں ابوشامل صاحب اتنے دنوں بعد نظر آئے مجھے لگا یہ بلاگ بھی غائب تھا
January 12th, 2009 بوقت 11:49 pm
ڈفر! میری سائیڈ بار میں خاور بلال کے گرافکس پورٹ فولیو کا پتہ ہے۔ وہ بلاگ نہیں رکھتے لیکن میں آجکل انہیں بھی اس میدان میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہوں
مبارکباد کا شکریہ۔
شاکر بھائی! آپ کی مبارکباد سر آنکھوں پر کہ آپ نے ہمارے جگانے پر دوبارہ اپنے بلاگ پر تو لکھنا شروع کیا۔
عبد القدوس! شکریہ بہت بہت اور خیر مبارک۔
فیصل بھائی! میں بھی یہی سوچ رہا ہوں۔ شکر ہے میں فعال ترین بلاگ کیٹگری میں نہیں تھا ورنہ سب سے آخر میں ہوتا
میرا پاکستان! خیر مبارک۔ راشد بھائی سے مقابلہ؟؟؟ ایسا ظلم تو نہ کروائیں جی۔
شعیب بھائی! خیر مبارک، مجھے افسوس ہے کہ ہم ابھی تک آپ کا بلاگ دیکھنے سے محروم ہیں
راشد بھائی! خیر مبارک، واقعی میرا بلاگ تھیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے بند رہا تھا لیکن شکر ہے فرنٹ اینڈ چل رہا تھا البتہ میں ایڈمن پینل میں داخلے سے محروم تھا۔ وقفۂ طویل کی دوسری وجہ میں اپنی اگلی تحریر میں بیان کرتا ہوں۔
شکاری! خیر مبارک۔
January 13th, 2009 بوقت 11:53 am
فہد بھائی ۔۔مبارک باد قبول کریں ۔۔۔بہت خؤشی ہوئی ۔۔۔آپ کا بلاگ او ر تحریر واقعی زبردست ہے ۔۔۔۔
بلاگ پر سجاایوارڈ بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔
January 13th, 2009 بوقت 12:41 pm
ایک بار پھر مبارک ہو ابو شامل۔
خاور نے ایوارڈز واقعی نہایت خوبصورت بنائے ہیں۔ بلاگ پر لگا ایوارڈ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
January 13th, 2009 بوقت 4:35 pm
بہت شکریہ سارہ اور ماوراء ۔۔۔۔۔۔ !!
January 13th, 2009 بوقت 4:45 pm
فہد صاحب یہ اعزاز بہت مبارک ہو آپ کو، امید ہے اسی طرح بلاگ لکھتے رہیں گے!
January 13th, 2009 بوقت 10:57 pm
بہت شکریہ وارث صاحب۔ مجھے زیادہ خوشی تب ہوگی جب آپ اپنے بلاگنگ کے ٹوٹے سلسلے کو دوبارہ جوڑیں گے
۔
January 14th, 2009 بوقت 10:00 am
السلام علیکم
ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجیے۔
امید ہے ہمارا بلاگ بھی آپ بلاگ رول میں شامل کر کے شکریے کا موقع دیں گے۔
والسلام
January 14th, 2009 بوقت 10:23 pm
ابو شامل بھائی اعزاز بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
January 15th, 2009 بوقت 3:29 am
خیر مبارک درویش! آپ کی خواہش مکمل کر دی گئی ہے
January 15th, 2009 بوقت 9:56 am
بلال صاحب بہت شکریہ۔ اور خیر مبارک
January 15th, 2009 بوقت 9:57 am
یہ میرے ووٹ کا اثر تھا کہ تم جیت گئے..
چلو مبارک بھی دے ہی دیتا ہوں..
مبارک ہو..
خشبو لگا کے..
January 19th, 2009 بوقت 2:38 am
مکی بھائی بہت شکریہ اپنا پر اثر ووٹ دینے کا۔
January 20th, 2009 بوقت 4:32 pm
میں نے بھی ووٹ دیا آپکے حق میں۔۔۔میرا حصہ پہنچا دیں پھر۔
January 20th, 2009 بوقت 6:33 pm