04.15Deviantart پلگ ان
ویب سائٹ
کسی تعارف کی محتاج نہیں، دنیا بھر کے گرافک ڈیزائنرز اور فوٹو گرافرز اپنی تخلیقات اور عکاسی کی رونمائی کر کے نہ صرف داد سمیٹتے ہیں بلکہ ان کے اعلٰی کام کو دیکھ کر مجھ جیسے نو وارد اپنے کام میں نئی جہتیں لاتے ہیں۔
چند ماہ قبل برادر ساجد اقبال نے اپنی ایک پوسٹ میں پر فلکر(Flickr) اکاؤنٹ سے تصاویر سائیڈ بار میں شامل کرنے کا طریقہ بتایا تھا تو دل سے ایک خواہش اٹھی تھی کہ کاش کوئی ایسا پلگ ان ہوتا جس سے Deviantart.com کے اکاؤنٹ سے اپنی تخلیقات و تصاویر بلاگ پر پیش کرپاتا۔ اس خواہش کو عملی جامہ پہنانا میرے بس کی تو بات نہ تھی اس لیے انتظار کے علاوہ اور کوئی چارہ بھی نہ تھا۔ بالآخر تین ماہ بعد ایک ایسا پلگ ان مل گیا جس کے ذریعے آپ Deviantart پر اپنے یا کسی بھی ساتھی کے اکاؤنٹ سے تصاویر و تخلیقات کو اپنے بلاگ کی سائیڈ بار میں شامل کر سکتے ہیں اور یہ پلگ ان ہے Deviant Thumbs.
سب سے پہلے یہ پلگ ان اس جگہ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے بلاگ پر اپ لوڈ کر دیں (میں ون کلک استعمال کرتا ہوں) اور پلک انز میں جا کر activate کر دیں۔
اب Presentation یا Design میں جا کر Widgets میں چلے جائیں جہاں آپ کو Deviant Thumbs بھی نظر آئے گا۔
آپ اس کو شامل کر کے اس کی ترجیحات میں تبدیلی کر سکتے ہیں یعنی کتنی تصاویر سائیڈ بار میں دکھائی جائیں اور کون سے کھاتے سے حاصل کی جائیں وغیرہ۔ بس آپ کی پلگ ان کام کرنا شروع کر دے گی اور آپ کے تجویز کردہ کھاتے سے بالکل اسی طرح تصاویر دکھائے گی جس طرح اِس بلاگ کے سائیڈ بار میں آپ کو دکھائی دے رہی ہیں۔
امید ہے ان بلاگرز کے لیے فائدہ مند ہوگی جو Deviantart پر کھاتے کے حامل ہیں یا اس کے دلدادہ ہیں۔
کوئی متعلقہ تحریر نہیں
















:Hi! Thanks for writing this great tutorial for my plugin! :grin
April 15th, 2008 بوقت 6:57 pm
بہت شکریہ ابوشامل بھائی۔ ابھی ہم DevianArt پر اپنا کوئی کام ڈالنے کے قابل تو نہیں ہوئے لیکن جب بھی ایسا ممکن ہوا تو آپکا بتائے ہوئے پلگ ان پر ضرور ہاتھ صاف کرینگے۔
April 16th, 2008 بوقت 3:04 pm
hi scirbu! most welcome & thanks for comment
ساجد صاحب! میرا فلکر پر اکاؤنٹ نہیں تھا اور آپ کا ڈیوینٹ پر نہیں، حساب چُکتا ہو گیا نا؟؟!!!!
April 16th, 2008 بوقت 5:26 pm
زبردست ابوشامل یہ عمدہ آرٹیکل ہے۔
کیا بغیر کام کیے بھی ڈیوینٹ پر اکاؤنٹ بن سکتا ہے جیسے دوسروں کے کام کو دیکھنے کے لیے یا ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے
محب علوی’s last blog post..چند بہترین یوٹیلیٹیز
April 17th, 2008 بوقت 5:29 pm
محب صاحب! کیوں نہیں، بالکل بنتا ہے، چاہے آپ اپنا کچھ نہ پیش کریں، بس دوسروں کے کام کو اپنے پسندیدہ میں شمار کرتے رہیں، آپ کا کھاتہ چلتا رہے گا۔
April 17th, 2008 بوقت 5:51 pm
میں نے اکاؤنٹ تو بنا رکھا ہے مگر تصاویر لگانا نہیں آئیں لگاتا تھا تو رنگ عجیب طرح نظر آتے تھے اس کا بھی طریقہ بتائیں تو شکر گزار رہیں گے
April 21st, 2008 بوقت 7:39 pm
آپ ٹیوٹوریل کو ایک مرتبہ پھر اچھی طرح پڑھیں اور خاص طور پر Widget کو add کرنے کے بعد اس میں Title اور Query کو غور سے دیکھیں۔ Query میں آپ کسی بھی Deviant صارف کا نام لکھ سکتے ہیں بس اس سے پہلے by: لکھنا ہوگا۔ دوبارہ کوشش کریں اگر پھر بھی نہ ہو تو بتا دیں۔
April 23rd, 2008 بوقت 10:33 am
معاف کیجیے گا بھائی میں Deviantart کی سائٹ کے اکاؤنٹ کی بات کررہا تھا
April 23rd, 2008 بوقت 8:08 pm