05.11بلاگ منتقلی
ایک سیانے نے کہا تھا کہ اردو بلاگنگ کی دنیا میں مفت بلاگ بنانے کی سہولت گو کہ بہت اچھی ہے لیکن صرف سیکھنے کی حد تک ہی کسی مفت بلاگ سروس کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے بعد اپنا ڈومین اور ہوسٹنگ خرید کر اس سلسلے کو آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ نئے آنے والے افراد مفت بلاگنگ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اردو ٹیک اس حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے کہ اس نے ایک ایسے دور میں بغیر کسی ستائش کی تمنا اور صلے کی پروا کے اردو برادری کو ایک ایسا بلاگنگ پلیٹ فارم عطا کیا جو آج بھی اردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس دور خانہ خراب میں جب گھی کے ڈبے بیچنے کے لیے ماں کی مامتا اور بستروں کے گدے بیچنے کے لیے باپ کی شفقت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ان جیسے خالص جذبات کو بھی کمرشلائز کر دیا گیا ہے، اس میں یہ جذبہ قابل قدر و تحسین اور لائق تقلید ہے۔
میں اردو ٹیک کی تمام سابق و موجودہ انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے عرصہ ڈیڑھ سال تک دامے، درمے، سخنے میری مدد و رہنمائی کی۔ مجھے پوری امید ہے کہ اردو ٹیک اسی طرح اردو کے چاہنے والوں کی خدمت کرتا رہے گا۔ اس عظیم مقصد کے سلسلے میں جب کبھی کوئی مدد درکار ہوئی میں اپنی بساط و حیثیت کے مطابق بھرپور مدد کرنے کو تیار رہوں گا۔
آج (11 مئی 2009ء) سے میں abushamil.urdutech.com کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں اور اب www.abushamil.com پر بلاگنگ کروں گا۔ منتقلی کے اس عمل کے دوران برادر ساجد اقبال کی رہنمائی حاصل رہی بلکہ اس شاہراہ پر انہوں نے انگلی پکڑ کر مجھے رواں کیا ہے۔ ان کے خلوص اور تعاون کے جواب میں میرے پاس شکریے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ انہيں بھرپور و خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔ آمین
یہ اردو ٹیک پر میری آخری تحریر ہے۔ یہاں موجودہ تمام تحاریر (بمعہ تبصرہ جات) نئے بلاگ پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ اگر نئے بلاگ پر وزٹ کے دوران کوئی بھی مسئلہ پیش آئے یا کوئی تجویز دینا چاہیں تو بلا جھجک دیں۔
www.abushamil.com
متعلقہ تحاریر
- تصویر کہانی قومی بلاگرز کانفرنس کی ایک ان سنی اور ان کہی...















آپ کے اس بلاگ کی تھیم زیادہ اچھی ہے ۔۔۔۔ اس کو جاری رکھیں ۔۔ اپ کی شناخت ہے
May 11th, 2009 بوقت 6:03 pm
مبارک ہو۔ ویسے یہ کوئی ضروری نہیں کہ ایک عرصے کے بعد مفت بلاگنگ سروس چھوڑ دی جائے۔ مگر بہرحال اپنے ویب سائٹ پر مکمل کنٹرول سے جو طمانیت حاصل ہوتی ہے وہ فری ویب ہوسٹ میں نہیں ملتی۔
آپ کی یہ پوسٹ پڑھ رہا تھا تو خیال آیا کہ یہ ابوشامل کون ہیں اور آپ یہ کنیت کیوں استعمال کرتے ہیں؟
May 11th, 2009 بوقت 6:18 pm
اللہ نیا بلاگ مبارک کرے جی۔
May 11th, 2009 بوقت 9:27 pm
نئے بلاگ کی مبارک ہو جناب
May 12th, 2009 بوقت 8:43 am
آپ کو اپنا نیا بلاگ اور ذاتی ڈومین مبارک ہو فہد صاحب، میں نے اپنے بلاگ پر آپ کے بلاگ کا نیا ربط شامل کر دیا ہے۔
May 12th, 2009 بوقت 1:50 pm
مبارک ہو آپ کے پرانے بلاگ پر ہی مبارک باد دے رہے ہیں! قبول کریں!
نئی بلاگ کی خوشی میں لسی ہی پلا دیں!!!
May 12th, 2009 بوقت 6:42 pm
ریحان مرزا ایسی شناختیں میں نہ جانے کتنی بدل چکا ہوں۔
بہرحال میں نے نئے بلاگ پر نیا تھیم لگایا ہے امید ہے پسند آئے گا۔
نعمان بھائی! خیر مبارک۔ بھائی! شامل کے ابو ہیں تو ابوشامل تو کہلائیں گے نا
شاکر بھائی! مبارکباد کا بہت شکریہ اور خیر مبارک۔
ڈفر بھائی! خیر مبارک
وارث صاحب خیر مبارک اور ربط شامل کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
شعیب بھائی! خیر مبارک اور بتائیں لسی کب پینی ہے؟
اور آخر میں تمام قارئین کے لیے اطلاع ہے کہ اب میرے لیے اس پرانے بلاگ پر شاید تبصروں کا جواب دینا ممکن نہ رہے اس لیے گزارش ہے کہ اب نئے بلاگ کا استعمال کریں۔
May 13th, 2009 بوقت 1:45 pm