تعارف
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟ “، اپنے بارے میں لکھنا ایک عجیب مرحلہ ہوتا ہے جس سے کبھی سابقہ بھی نہیں پڑا اور نہ تحریر کی اتنی صلاحیتیں ہیں کہ اپنی شخصیت پر کچھ روشنی ڈال سکوں۔ خیر فی الحال اسی پر اکتفا کرتا ہوں کہ نام فہد احمد، تقریبا ایک سال قبل فہد سے ابو شامل بنا ۔ انٹرنیٹ سے واسطہ پرانا ہے لیکن اردو کمپیوٹنگ سے ایک سال طویل ساتھ ہے۔ ابتدائی طور پر اردو وکیپیڈیا پر کام کیا جو الحمد للہ آج تک جاری ہے، وہاں منتظم بھی ہوں، پھر اردو محفل اور دیگر فورمز سے واسطہ پڑا اور اب بلاگنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔ کوشش کروں گاکہ جن موضوعات پر میں لکھ سکتا ہوں ان پر لکھوں۔
September 15, 2007 08:33 am
فنٹی بتاریخ 02 Jun 2008 بوقت 7:50 pm #
محترم ابوشامل صاحب
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے-
ہم نے ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے جس کا ربط درج ذیل ہے:
http://www.funters.net
برائے مہربانی اسےاپنے بلاگ رول میں شامل کر کے ہمیں ای میل کریں ہم آپ کے بلاگ کا ایڈریس اپنے بلاگ رول میں شامل کر لیں گے-
والسلام
ایڈمن
funters.net
فنٹی کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے!