سندھی کی تنصیب

پوڙهي ٿئي نه زمين، جهونو ٿئي نه سج

هن ٻنيءَ مٿان ٻج ڪئي هاريندڙ هليا ويا

شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی دھرتی سندھ کی زبان قدیم بھی ہے اور شیریں بھی۔ عربی رسم الخط کی زبانوں میں ممتاز مقام کی حامل سندھ زبان پاکستان کی مقامی زبانوں میں بھی امتیازی خصوصیت کی حامل ہے اور صوبہ سندھ کی باضابطہ زبان ہونے کے ساتھ بھارت کی 22 باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔

حال ہی میں اردو محفل کے ایک دھاگے پر کمپیوٹر پر سندھی زبان کی تنصیب کا معاملہ زیر بحث آیا اور اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کو ضروری سمجھا کہ کمپیوٹر پر سندھی زبان کی تنصیب کو مرحلہ وار بیان کیا جائے تاکہ پاکستان کی قومی زبان اردو کے علاوہ دیگر علاقائی زبانوں کے افراد بھی اپنی زبانوں میں اظہار خیال کر سکیں۔

ونڈوز ایکس پی میں سندھی کی سپورٹ نصب کرنا بہت آسان ہے۔ حالانکہ سندھی بطور زبان منتخب نہیں کی جا سکتی لیکن اس کو عربی رسم الخط میں لکھی گئی زبانوں کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس مقصد کے لیے عربی، فارسی اور اردو کو استعمال کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلا قدم:

1. اگر آپ کے کمپیوٹر پر عربی اسکرپٹ کی سپورٹ انسٹال نہیں ہے تو آپ پہلے قدم کے طور پر عربی سپورٹ شامل کرنا ہوگی۔ اگر عربی سپورٹ شامل ہے تو آپ اِس پہلے مرحلے کے بجائے براہ راست مرحلہ نمبر دو سے شروع کریں۔ پہلے مرحلے میں آپ Start >> Control Panel >> Regional & language options >> languages میں جا کر install file for complex script and right-to-left languages پر چیک مارک لگا دیں اور apply کر دیں۔ اس کے بعد آپ سے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی بھی مانگی جائے گی اور سسٹم ایک مرتبہ ری اسٹارٹ بھی ہوگا۔

2. اب اس ربط سے سندھی زبان کا انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور Unzip کرنے کے بعد اس کا installer چلا دیں۔ یہ آپ کے سسٹم میں MBSindhi 2004 کلیدی تختہ نصب کر دے گا۔

3. اب تیسرے مرحلے میں آپ کو ایک عربی رسم الخط والی زبان منتخب کرنا ہوگی اور اس کے IME/Keyboard کی جگہ MBSindhi 2004 کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آپ یہ کام Start >> Control Panel >> Regional and Language Options … >> Languages >> Details… >> Add.. >> پر جا کر کر سکتے ہیں۔ اس مقام پر آپ کو input language (عربی، فارسی یا اردو) کا انتخاب کرنے کے بعد نیچے ڈراپ ڈاؤن فہرست سے MBSindhi 2004 کلیدی تختہ منتخب کرنا ہوگا۔ اس طرح سندھی آپ کے کمپیوٹر پر نصب ہو جائے گی۔

4. اگلا کام آپ کو فونٹس نصب کرنا ہے اس کے لیے ایم بی لطیفی سب سے بہترین فونٹ ہے جبکہ ایم بی سندھی ویب انٹرنیٹ براؤزنگ کے لیے بہت شاندار فونٹ سمجھا جاتا ہے۔ یہ دونوں فونٹس ڈاؤن لوڈ کردہ MBSindhi2004.zip فائل میں موجود ہیں۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ فونٹس کی دونوں فائلوں کو کاپی کر کے اپنے کنٹرول پینل میں موجود فونٹس کے فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔

لیجیے اب آپ اپنے کسی بھی ورڈ پروسیسر یا ایڈیٹر میں سندھی لکھ سکتے ہیں۔

سندھی کلیدی تختہ اور اس کے معیاری ترین فونٹس کی تمام تخلیق سیاٹل، امریکہ میں مقیم سندھی زبان کے عظیم محسن محترم عبد الماجد بھرگڑی صاحب کی اعلی مہارت کا حاصل ہے۔ انٹرنیٹ پر سندھی زبان کے فروغ کے لیے اُن کی کوششیں قابلِ تحسین اور مادری زبان پر اُن کا احسانِ عظیم ہیں اور ان کا یہ احسان شاید کئی نسلیں نہ اتار سکیں۔

پسندیدہ میں شامل کیجیے، ای میل کیجیے یا پرنٹ لیجیے
  • Digg
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google
  • LinkedIn
  • Live
  • Ma.gnolia
  • YahooMyWeb
  • Print this article!
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • E-mail this story to a friend!
  • TwitThis

کوئی متعلقہ تحریر نہیں



3 تبصرے برائے “سندھی کی تنصیب”

  1. جانان گل کا کہنا ہے:

    بہت خوب ابو شامل بھائی۔ اللہ آپکو جزائے خیر دے

  2. مجیب منصور کا کہنا ہے:

    ماشاء اللہ؛؛ یہ ایک انقلابی کارنامہ ہے ابوشامل بھائی؛؛ میں خود بھی سندہی ہوں امید ہے یہ کاوش میرے لیے بھی مفید ثابت ہسگی

  3. ابوشامل کا کہنا ہے:

    مجیب منصور صاحب! یہ کارنامہ میرا نہیں عبد الماجد بھرگڑی صاحب کا ہے، البتہ اس ٹیوٹوریل کو آپ میرا کارنامہ سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔

    ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..1

تبصرہ کیجیے۔