04.23اوبنٹوہارڈی ہیرون منظر عام پر!

بالآخر وہ وقت آن ہی پہنچا جس کا سب کو انتظار تھا۔ اوبنٹو کا دوسرا ایل ٹی ایس ورژن 8.04 ہارڈی ہیرون لینکس کے متوالوں کے دلوں کو گرمانے کے لیے آ رہا ہے۔ ساتھ ساتھ اہم ترین خبر یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اوبنٹو مفت سی ڈیز فراہم کر رہا ہے۔ بس اس ربط پر جائیے اگر پہلے سے مندرج صارف ہیں تو لاگ ان ہونے کے بعد سی ڈی کا آرڈر کر دیں یا پھر پہلے اپنا اندراج کرائیں اور پھر سی ڈی کا آرڈر دیں۔
اِس مرتبہ صرف ایک سی ڈی فراہم کی جائے گی کیونکہ اوبنٹو پر “فرمائشوں” کا بوجھ بہت زیادہ ہو گیا تھا اس لیے “لوڈ شیڈنگ” کرتے ہوئے سی ڈیز کی تعداد 5 سے کم ہوتے ہوتے بالآخر 1 پر آ گئی ہے۔
کوئی متعلقہ تحریر نہیں















ابھی تو ایک دن باقی ہے نا؟
April 23rd, 2008 بوقت 12:30 pm
لیکن آپ Shipit سے Pre-release order دے سکتے ہیں۔ ٹھیک؟
April 23rd, 2008 بوقت 12:35 pm
مبارک ہو،
میں نے تو آپکو اور نعمان کو دیکھ کر پہلے ہی اپ گریڈکر لیا تھا۔ یہاںکافی تیز رفتار انٹر نیٹ ہے۔
سلام،
فیصل
آسٹریلیا
April 23rd, 2008 بوقت 1:42 pm
فیصل صاحب آپ آسٹریلیا پہنچ گئے :
پھر تو پہلے آپ کو مبارک ہو۔
April 23rd, 2008 بوقت 1:46 pm
میں بھی ڈاہن لوڈکر لیتا ہو ہمیشہ ۔
جہانزیب’s last blog post..سٹائل شیٹ
April 23rd, 2008 بوقت 4:46 pm
ایک ہفتہ لگ جائے گا اسے اتارتے ہوئے۔ شپ اٹ اب دس ہفتوں تک پہنچ گئی ہے۔ کیا کہنے بہرحال دو منگوالی ہیں کہ ہر نئی ریلیز پر منگوانے کی عادت سی ہوگئی ہے۔
محمد شاکر عزیز’s last blog post..پراگریس رپورٹ
April 23rd, 2008 بوقت 9:26 pm
مجھے اس کا ونڈوز میں انسٹالیشن والا فیچر پسند ہے ۔
آپ کی یہ تحریر آپ کے لنک کے ساتھ اردو ٹیکنالوجی اخبار پر چھاپ دی ہے ، آپ کو اعتراض تو نہیں ہے؟
http://urdutechnews.tuzk.net
April 24th, 2008 بوقت 8:27 am
شاکر بھائی دس ہفتے تو البتہ نہیں لگتے، یہاں کراچی میں تو دو سے ڈھائی ہفتوں میں پہنچ جاتی ہے ہمیشہ!
قدیر بھائی! لینکس، بلاگنگ اور ٹیکنالوجی کے حوالوں سے میری جتنی پوسٹیں ہیں آپ انہیں بغیر اجازت طلب کیے اردو ٹیک نیوز پر لگا سکتے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
April 24th, 2008 بوقت 10:40 am
آپ کراچی میںہی ہوتے ہیں نا؟تو مجھے ای میل کریں کہیں مل بیٹھیں گے آپ کو فورا سی ڈیز بھی مل جائیں گی اور کچھ گپ شپ بھی رہے گی۔
نعمانکی آخری بلاگ پوسٹ ہے ..1
April 26th, 2008 بوقت 2:05 pm
نعمان صاحب! اس عنایت کا بہت شکریہ، زیادہ مسرت آپ سے ملاقات سے حاصل ہوگی، سی ڈیز تو ایک بہانہ ہیں۔ انشاء اللہ جلد ملاقات ہوگی۔ بشرطِ زندگی
ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..1
April 28th, 2008 بوقت 2:26 pm